اگر ماں اپنے بیٹے کو زہر دے تو اس سے محبت کون کرے گا؟ چوکیدار گھر لوٹ لے تو اس کی حفاظت کیسے ہو گی؟
اگر کشتی والا کشتی کو ڈبو دے تو مسافر اس سے آگے کنارے تک کیسے پہنچ سکتے ہیں؟ راہنما دھوکہ دے تو انصاف کی دعا کس سے کی جائے؟
اگر حفاظتی باڑ فصل کو کھانے لگے (نگہبان فصل کو تباہ کرنے لگے) تو اس کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ بادشاہ ظالم ہو جائے تو گواہ کو کون پرکھے گا؟
اگر طبیب مریض کو مار دے، دوست اپنے دوست کو دھوکہ دے تو کس پر بھروسہ کیا جائے؟ اگر ایک گرو اپنے شاگرد کو نجات نہیں دیتا تو پھر کس سے نجات کی امید کی جا سکتی ہے؟ (221)