ندی کے باہر جلتی آگ کو ندی کے پانی سے بجھایا جا سکتا ہے، لیکن دریا میں کشتی میں آگ لگ جائے تو وہ کیسے بجھ سکتی ہے؟
کھلے میں ڈاکو کے حملے سے بچ کر کوئی بھاگ کر کسی قلعہ یا ایسی دوسری جگہ پناہ لے سکتا ہے لیکن جب کوئی قلعہ میں ڈاکہ ڈالے تو پھر کیا کیا جائے؟
چوروں کے ڈر سے حاکم کی پناہ لے اور حاکم سزا دینے لگے تو کیا کیا جائے؟
دنیاوی مجبوریوں کے ڈر سے اگر کوئی گرو کے دروازے پر جائے اور وہاں بھی اس پر مایا حاوی ہو جائے تو کوئی بچ نہیں سکتا۔ (544)